بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف اور ق لیگ کی قیادت کے مذاکرات میں قرآن مجید بطورضامن رکھاگیا،ویڈیووائرل 

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف اور ق لیگ کی قیادت کے درمیان پنجاب کی وزارت اعلیٰ پر ہونے والے ویڈیولنک مذاکرات کے دوران قرآن مجید کو بطورضامن رکھا گیا۔منگل کی شب لندن سے نجی ٹی وی کے نمائندے کی رپورٹ اور اس بات چیت کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں اس بات کی تصدیق ہوئی ۔ن لیگ اور ق لیگ کی قیادت جس کے درمیان شدیداختلافات ہیںاور ایک دوسرے کو دھوکہ دینے کی طویل تاریخ ہے چنانچہ اعتماد سازی کے لئے قرآن پاک کو بطور ضامن رکھا گیاتھا اور دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے بات چیت سے پہلے اس پر حلف بھی لیا تاہم اب دونوں جماعتیں ایکدوسرے پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کررہی ہیں۔