بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان مذاکرات کا ایک دور بے نتیجہ ختم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ایم کیو ایم وفد کے ساتھ حکومتی وفد کی اہم ملاقات ہوئی جس میں عد م اعتماد سمیت اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے ایم کیو ایم وفد کو وزیراعظم کا پیغام پہنچایا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ ایم کیو ایم وفد کے ساتھ ملاقات ہوگئی ہے اس وقت ہماری پارٹی میٹنگ جاری ہے ،ایم کیو ایم سے ابھی بات چیت کا عمل جاری ہے ،ایم کیو ایم نے ابھی کسی قسم کے حتمی فیصلے کااشارہ نہیں دیا۔