لاہور(نیوز ڈیسک) ملک میں ڈالر کی کمی کے باعث سالانہ 30 ہزار ڈالر سے زائد بیرون ملک لے جانے پر پابندی لگا دی گئی، افغانستان جانیوالے سالانہ 6ہزار ڈالرز سے زائد نہیں لے جاسکیں گے۔ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد ہر بیرون ملک وزٹ پر 5 ہزار ڈالر تک لے جا سکتے ہیں جبکہ 18سال یا اس سے کم عمر کے افراد بیرون ملک وزٹ کیلئے 2ہزار ڈالر لے جا سکیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 18سال یا اس سے کم عمر کے افراد کیلئے سالانہ 15ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہو گی جبکہ 18سال یا اس سے زائد عمر کے افراد سالانہ 30 ہزار ڈالر لے جا سکتے ہیں۔
افغانستان جانیوالے سالانہ 6 ہزار ڈالرز سے زائد نہیں لے جاسکیں گے








