بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پٹرول کی قیمت میں کمی کی جائے گی یا نہیں ؟اوگرا کی 2تجاویز سامنے آ گئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی کمی کے بعد پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی کی بازگشت ہے ، اسی حوالے سے اوگرا کی جانب سے تجویزسامنے آئی ہے کہ گزشتہ 15 روز میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،اس لیے پٹرول کی قیمت میں 12روپے فی لیٹر تک کمی کی جا سکتی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے آئندہ 15 روز کیلئے قیمتوں متعلق ورکنگ پیپر تیار کرلیا ہے، جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک فی لٹر کمی کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ کے تناسب سے عوام کو ریلیف دیاجاسکتا ہے، پہلی تجویز پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر تک کمی کی جا سکتی ہے، ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے ، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل میں 13 روپے فی لٹر تک کمی کی تجویز ہے۔

رپورٹ کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات سے متعلق ایک اور تجویز بھی پیش کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت کم ہونے کے بعد جی ایس ٹی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں، اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری آج بھجوائے گا ,جس پر وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کل فیصلہ کرے گی۔