اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی طرف سےاپنی حکومت کے خلاف غیرملکی سازش اورانہیں ملنے والے دھمکی آمیز خط پربلائے گئے
وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں شرکت سے ایم کیوایم کے رہنما ء خالد مقبول صدیقی نے شرکت سے معذرت کرلی
جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کےخالدمگسی سے وزیراعظم ہائوس رابطہ کرنے میں ناکام رہا،خالد مقبول صدیقی کی طرف سے کابینہ اجلاس میں شرکت کی دعوت پرکہاگیاکہ وہ کسی اوراہم مصروفیت کی وجہ سے شرکت سے معذرت خوا ہ ہیں









