اسلا م آباد(ممتاز نیوز )وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ نے توشہ خانہ کیس پرسابق وزیراعظم عمران خان کے بیان ’’ میری گھڑی میری مرضی ‘‘پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ کہناآسان ہے کہ میری گھڑی میری مرضی ،آج کچھ نئی تفصیلات سامنے رکھوں گا،قوانین کے مطابق تحائف کوبیچانہیں جاسکتاپاس رکھے جاسکتے ہیں،اسلام آبادمیں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاکہ آج بتائوں گاعمران خان نے کیسے کرپشن اورغبن کیا،2021میںتحفے میں بلغاری کاایک سیٹ آیا،سیٹ ایک ہار ،بریسلٹ ،بالیاں اورانگوٹھی پرمشتمل تھا،بلغاری کاسیٹ ایک دوست ملک نے تحفے میں دیاتھا،بلغاری سیٹ کی قیمت 5ملین ڈالربتائی گئی ہے،ایک ارب کے تحفے کی قیمت 58لاکھ روپے لگوائی گئی ،20لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کراکرتحائف لیے گئے،2020میں ایک دوست ملک نے ہیروں کاہار تحفے میں دیاتھا،ائیر رنگز اور 2بریس لیٹس کا سیٹ بھی خاتون اول کو تحفہ دیا گیا،ہیروں،گھڑیوں،ہار کی مالیت سکستھ روڈ راولپنڈی کے پلازے سے لگوائی گئی،رسید بھی ہاتھ سے بنوائی گئی اور تفصیلات بھی مکمل نہیں لکھیں،خاتون اول کو ملنے والی انگوٹھی کاکچھ پتہ نہیں کدھر گئی، 5سے 6ارب روپے کیسے کرپشن کی نذر ہوئے،جعلی رسیدوں سے کام لیاگیا ،توشہ خانہ کےقوانین واضح ہیں،توشہ خانہ کے تحفے پاس رکھے جاسکتے ہیں فروخت نہیں ہوسکتے ،عمران خان نے توشہ خانہ تحائف فروخت کرکے کرپشن کی،کسی ملک کے بادشا ہ یا صدر کی جانب سے ملے تحفے نایا ب ہوتے ہیں،عطاتارڑ نے عمران خا ن کووارننگ دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان ابھی بھی وقت ہے ،تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادیں،ریکوری کے حوالے سے ہم نے تحریری طور پر تفصیلات تیار رکھی ہیں،عمران خان پر حملہ کیس میں جے آئی ٹی وفاقی وزرا کےبجائے پرویزالہٰی کو طلب کیو ں نہیں کرتی،ن لیگ سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی،عمران خان کے دور میں انتقامی سیاست کی گئی ۔
ن لیگ سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی،عطا تارڑ








