بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

معیشت کے انتہائی بگڑے معاملات کو ہر ممکن طریقے سے سدھارنے کی کوشش کررہا ہوں، اسحاق ڈار کی حافظ عبدالکریم اور پروفیسر سجاد قمر سے ملاقات کے دوران بات چیت

اسلام آباد(ممتازنیوز ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وہ جب سے اس منصب پر آئے ہیں ۔ان کی کوشش رہی ہے کہ قیمتوں میں اضافہ نہ ہواور اب انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے قیمتیں کم کی ہیں۔۔وہ جمعہ کو اپنے دفتر میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی بدرجہ وفاقی وزیر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے۔اس موقع پر پروفیسر حافظ سجاد قمر بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ معاملات بہت حد تک بگڑے ہوئے ہیں۔بہت ساری اہم پوسٹیں خالی ہیں۔جو بالعموم کسی کو نظر نہیں آتی ہیں۔ان پر تقرریاں کی ہیں۔اور معاملات کو سدھار رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کی سوچ یہ ہے کہ ملک ترقی کرے اور عوام کو جلد مشکل سے نکالاجائے۔ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ قوم کو اسحاق ڈار سے بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں۔اور انھوں نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کر کے خوش آئند قدم اٹھایا ہے۔انھوں نے کہا کہ اسحاق ڈار اپنی نوعیت کے منفرد معیشت دان ہیں جو عوام کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔اور عوام کی سہولت کو دیکھتے ہوئے عالمی اداروں سے بات کرتے ہیں۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ انشاءاللہ جلد ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہو گا۔