اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط کابینہ ارکان کو دکھا دیا۔وزیراعظم کابینہ ارکان کو بریفنگ دے رہے ہیں۔عمران خان نے خط ملنے سے متعلق ارکان کو آگاہ کیا۔میرے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے۔خط میں کہا گیا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو نقصان ہو گا،میں نے ہر مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے،بھاری رقم بھی میری حکومت گرانے کے لیے دی گئی ہے،خط پر قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان کو بھی اعتماد میں لیا۔
تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو نقصان ہو گا، وزیراعظم کی کابینہ کو دھمکی آمیز خط سے متعلق بریفنگ








