پشاور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاورکے تاریخی اہمیت کے حامل درسگاہ اسلامیہ کالج پشاور میں ٹیچرزسپورٹس گالااختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل مجید خان نے پوزیشن ہولڈرمرد وخواتین اساتذہ کو ٹرافیاں دیں اور آفیشلزمیں یادگاری شیلڈزتقسیم کیں۔ انکے ہمراہ ٹیچرزایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹر اظہار اور کابینہ اراکین بھی موجودتھے، اسلامیہ کالج پشاور کے سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے طلبہ وطالبات کیساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی ذہنی وجسمانی نشونما کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کے بھر پور مواقع مہیاکررہی ہے،اس ضمن میں اسلامیہ کالج پشاور میں دوروزہ ٹیچرزسپورٹس گالاکا انعقاد کیا،گالاکے سلسلے میں مرداساتذہ کیساتھ ساتھ خواتین سیکشن میں پڑھانے والی فیمیل اساتذہ کو بھی یکساں صحت مندانہ مواقع فراہم کیئے۔سپورٹس گالا کافتتاح اسسٹنٹ کمشنر ٹاؤن تھری پشاورسعیدہ نقوی نے کیااس موقع پرڈائریکٹر سپورٹس علی ہوتی بھی موجودتھے،مرد اساتذہ کے مابین کھیلے جانیوالے کرکٹ ٹورنامنٹ کپتان ڈاکٹر سعیداللہ جان کی قیادت میں سائنس فیکلٹی نے جیت لی،انہوں نے فائنل میں آرٹس فیکلٹی کو29رنز سے شکست دیدی،پہلے کھیلتے ہوئے سائنس ڈیپارٹمنٹ نے 130رنز بنائے جبکہ آرٹس فیکلٹی کی ٹیم 101رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،رسہ کشی کے مقابلے آرٹس فیکلٹی کے ڈاکٹر عباس کی ٹیم نے جیت لیا،ارشاد نے 36رنز بنائے۔خواتین اساتذہ کے مابین کرکٹ ٹورنامنٹ ڈاکٹر نادیہ شاہ الیون نے جیت لی،بیڈمنٹن مقابلوں میں انگلش ڈیپاررٹمنٹ کی نورہ نے گولڈمیڈل جیتا،انگلش ڈیپارٹمنٹ کی نادیہ گل نے ٹیبل ٹینس میں سونے کا تمغہ جیتا،اتھلٹیکس میں سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی نادیہ شاہ نے گولڈلیا،چندروکے ایونٹ میں اردوڈیپارٹمنٹ کی ڈاکٹر نازیہ نے سونے کا تمغہ حاصل کیا،میرگاٹی میں کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کی شازیہ سبحان نے پہلی پوزیشن حاصل کی،جبکہ لڈوکاایونٹ اکنامکس کی ڈاکٹر صائمہ عروج نے اپنے نام کیا،سپورٹس گالامیں وویمن آف دی پلیئرکا اعزازڈائریکٹریٹ اکیڈیمک اینڈ ریسرچ کی ڈاکٹر زنسرین غفار نے حاصل کی۔اس حوالے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی،جسکے مہمان خصوصی وائس چانسلرڈاکٹر پروفیسرگل مجیدخان تھے،جنہوں نے مرد وخواتین کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن لینے والے اساتذ ہ کو ٹرافیاں دیں اور آفیشلزمیں یادگاری شیلڈزتقسیم کئے










