بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سوال ہی پیدانہیں ہوتاعمران خان استعفیٰ دیں،شیخ رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ وزیراعظم آج شام قوم سے خطاب کریں گے ،

دھمکی آمیز خط پرتبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید کاکہناتھاکہ خط پربڑی سیرحاصل گفتگو ہوئی ،استعفیٰ دینے کے سوال پروزیرداخلہ کاکہناتھاکہ عمران خان کے استعفیٰ دینے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا عمران خان آخری بال تک لڑے گا۔انہوں نے کہاکہ خط کے مندرجات کابینہ کے سامنے رکھے گئے

،کابینہ نے وزیراعظم پرمکمل اعتماد کااظہارکیا،انہوں نے کہاکہ ہوسکتاہے قومی اسمبلی کااجلاس ان کیمرہ ہو۔اتحادیوں کے ساتھ چھوڑنے جانے کے سوال کاجواب دیتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ اس پربات نہیں کریں گے ابھی 2 دن رہتے ہیں