بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایم کیوایم پاکستان نے حکومت سے علیحدگی کااعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ایم کیوایم رہنماء خالد مقبول صدیقی نے اپوزیشن کے ساتھ ہونیوالے معاہدے کےبعد اپوزیشن رہنمائوں کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم نے متحدہ اپوزیشن کے ساتھ چلنے کافیصلہ کیاہے

یہ ایک امتحان کامرحلہ ہے جس سے قومی قیادت کوگزرناہے ،خواہش ہے کہ تقاضاہے قومی قیادت پاکستانیوں کی خواہش کی آئینہ دارنظرآئے

انہوں نے کہاکہ معاہدے اورمطالبے کی ایک ایک شق پاکستان کے عوام کے لیے ہے۔ہم نے ذاتی مفاد کوپاکستان کے مفادات پرترجیح ہے۔

انہوں نے کہاکہ امیدکرتاہوں اس بار دعوئوں وعدوں سے زیادہ ارادے اپنے پاس رکھیں ،امید ہے ایسی جمہوریت ہوجس کے ثمرات پاکستانیوں تک پہنچیں