پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ آئین کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرکے ہیلی کاپٹر بل پر اپنی رائے صاف صاف نوٹ کر کے واپس کر دونگا،مذکورہ بل ایک پارٹی اور ان کے سربراہ کو تحفظ دینے کیلئے راتوں رات عجلت میں اسمبلی سے پاس کیا گیا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹرکے استعمال کا استحاق آئین و قانون میں وزیراعلی اور گورنر کوہے کہ ایمرجنسی سمیت سرکاری امور کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال کیا جائے، ہیلی کاپٹر کے استعمال کی اجازت پارٹی اور عام آدمی کیلئے نہیں، آئین میں جو اختیار ہے وہی استعمال کرونگا اور بل پر اپنی رائے دیں کرواپس کرونگا۔انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر صرف وزیراعلی اور گورنر کے استعمال میں ہونا چاہیے،گورنر اور وزیر اعلی صوبے کے آئینی اور چیف ایگزیٹو ہے جن کیلئے استعمال ہونا چاہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواصوبے میں گورنرراج کا کوئی امکان نہیں اور نہ لگاونگا،، ویسے بھی اٹھ ماہ بعد الیکشن ہونے ہے صوبے میں سیاسی ماحول اور درجہ حرارت کم کرنے کیلے کردار اد کررہا ہوں،صوبے میں ہیلی کاپٹر کا 2018 سے اب تک استعمال کو قانونی حیثیت دینے کیلے حکمران جماعت پی ٹی ائی نے اسمبلی سے بل پاس کیا ہے،اب تک 1800 سو کے قریب افراد نے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا ہے جن میں پی ٹی آئی چیرمین عمران خان سمیت علی امین ،اسدقیصر و دیگر سرفہرست ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے137 مرتبہ استعمال کیا ہے جو سرکاری ریٹ پر پانچ کرروڑ جبکہ کمرشل ریٹ پر سات کروڑ بنتے ہیں، نیب نے انکوآئری رپورٹ میں اس رقم کی ریکوری کا کہا ہے۔
سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا بل نوٹ لکھ کر واپس بھیج دوں گا، گورنر کے پی








