اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملے کے مقدمے میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کردی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس فیصلے کے بعد محسن شاہنواز پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی،عمران خان کی جانب سے بابراعوان نے پیش ہو کر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ، عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کردی۔









