اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں دھمکی آمیز خط قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیراعظم عمران خان قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے۔ وزیراعظم کی سربراہی میں کابینہ کے خصوصی اجلاس کا احوال سامنے آگیا ، نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ اراکین کو خفیہ مراسلہ ٹیلی پرامٹر پر دکھایا گیا۔ مراسلہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، قومی اسمبلی ان کیمرہ سیشن میں شاہ محمود خفیہ مراسلے پربریفنگ دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکا کو خفیہ مراسلہ دکھایا جائے گا۔ یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں دھمکی آمیز خط کابینہ اراکین کو دکھایا گیا تھا۔ وزیراعظم نے مبینہ سازشی خط پرکابینہ کو اعتماد میں لے لیا، جس پر وفاقی کابینہ نے وزیرعظم کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہمیں آپ کی قیادت پر اعتماد ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے خط کو پاکستان کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کا ان کیمرا اجلاس بلانے کی تجویز دی۔
دھمکی آمیز خط قومی سلامتی کمیٹی میں پیش کرنے کا فیصلہ








