اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی اہلیہ نے سی ڈی اے اقدام کو اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اعظم سواتی کے فارم ہاﺅس کونوٹس، غیرقانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ،درخواست سینیٹر اعظم سواتی کی اہلیہ کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست میں سی ڈی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔









