بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بجلی کی قیمتوں میں 32 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی گئی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ ڈسکوز کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کی گئی ،اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کی گئی ،فیصلے کا اطلاق دسمبر کے بلوںپر ہوگا ۔

نیپرا نے کہاہے کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا ،لائف لائن اور300 یونٹس تک گھریلو صارفین پرفیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا،نیپرا فیصلے میں مزید کہا گیاہے کہ زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر اطلاق نہیں ہو گا،اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔