بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دھمکی آمیز خط میں وزیراعظم کے دورہ روس پراظہارتشویش،عدم اعتماد کا بارہاذکر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیزخط کے چند مندرجات سینئر صحافیوں سے سامنے پیش کردیئے۔خط کے مندرجات میں پاکستان کو کھلی دھمکی دی گئی اور خارجہ پالیسی کو مستقبل کے تعلقات سے جوڑاگیا ہے ۔خط میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس پر تشویش کا اظہار کیا گیاہے ۔خط میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا بارہاذکرکیا گیا اور حکومت کی تبدیلی کی بات کی گئی۔ خط میں کہاگیا کہ ہم خوش نہیں،تحریک عدم اعتما دکامیاب ہوتی ہے تو ٹھیک ہوگا،خط میں یہ بھی کہاگیا کہ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو اس سے پاکستان کے مسائل کم ہوں گے۔ خط کے مطابق اگرعمرا ن خان وزیراعظم رہے تو آنے والے دن مشکل ہوں گے۔تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ دھمکی آمیزخط کس ملک سے آیا اور کس نے لکھا ۔وزیراعظم نے سینئرصحافیوں کو بریفنگ میں بتایاکہ دھمکی آمیزخط کا عسکری حکام سے تبادلہ کیا گیا ہے،وزیرخارجہ شاہ محمود پارلیمنٹ کے ان کیمرہ سیشن میں خط کے مندرجات سامنے رکھیں گے۔