بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹانک،ملٹری کمپائونڈ پر حملے کی کوشش ناکام ،فائرنگ کے تبادلے میں3 دہشتگرد ہلاک،6 جوان شہید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں ملٹری کمپاونڈ میں 3 دہشتگردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنادی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں دہشت گردوں کی ملٹری کمپائونڈ میں داخلے کی ناکام ،سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تینوں دہشت گرد مارے گئے ، فائرنگ کے تبادلے میں 6جوان بھی شہید ہوئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں صوبیدار شیر محمد، نائب صوبیدار زبید،کیپٹن سعد بن عامر،لانس نائیک ریاض شہید ہوئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بہادر افسران اور جوانوں کی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن سعد بن عامر کی عمر 25 سال اور تعلق راولپنڈی سے ہے۔