بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان اسمبلیاں توڑنے کے اپنے اعلان سے یوٹرن لے لیں گے ، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ 23 دسمبر سے پہلے اپنے اعلان سے یوٹرن لے لیں گے ،انہوں نے پچھلے تین ماہ میں جو کچھ کیا قوم کو معلوم ہوجائے تو ان پر لعنت بھیجے گی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ اگر آئین کے مطابق 90دن میں الیکشن ہوتے ہیں تو ہم بہتر پوزیشن میں ہوں گے ،عمران خان ملک کی معیشت کو ڈبونے کےلئے سارے حربے استعمال کررہا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ اتنا ڈھیٹ اور بے شرم آدمی ہے کہ دوسروں کو انتقام کا نشانہ بنانے اور اپنی کرپشن پر کوئی بات نہیں کرتا ،لوگوں کو جھوٹے کیسز میں بند رکھا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پرویز الٰہی کے پاس کوئی آپشن نہیں ، میری لیڈر شپ میں کوئی گنجائش نہیں کہ وہ دوبارہ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کے طور پر قبول کریں ، پرویز الٰہی کو بھی معلوم ہے کہ ن لیگ میں اس کےلئے کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ نے کبھی پرویز الٰہی کو نہیں کہا کہ پی ٹی آئی میں جائو ان کو واپڈا ہائوس سے فون آیاجس پر وہ رات کو ہمارے ساتھ دعا خیر کر کے صبح سویرے بنی گالہ پہنچ گئے ۔