اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب موخرکردیاگیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کاکہنا ہے کہ اب وزیراعظم کے خطاب کی ضرورت نہیں رہی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے خطاب موخرکرنے کا فیصلہ خود کیا ہے۔فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان سوفیصدکامیاب ہوں گے ،حکومت کہیں نہیں جارہی بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہونے جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد پر ابھی ووٹنگ نہیں ہوئی ،ابھی عشق کے امتحاں باقی ہیںجب ووٹنگ ہوگی تو اپوزیشن کو لگ پتہ جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب موخر








