اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ارکان پارلیمنٹ ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے تنخواہ وصول کرتے ہیں۔ الاونسز ملا کر ماہانہ دو لاکھ تیرہ ہزار روپے وصول کرتے ہیں۔ارکان پارلیمنٹ کو سفری الانس اور ٹکٹس الگ ملتے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذ رائع کے مطابق ارکان پارلیمنٹ تنخواہیں اور الاوئنسزایکٹ 1974 کے تحت وصول کرتے ہیں۔ہر رکن قومی اسمبلی ایک لاکھ پچاس ہزار روپے ماہانہ تنخوا وصول کرتا ہے۔پندرہ ہزار روپے ایڈہاک ریلیف ملتا ہے اور سب کمیٹی کا چیئرمین ہونے پر پچیس ہزار روپے اضافی ملتے ہیں۔ ہر رکن پارلیمنٹ تنخواہ اور الاونسز ملا کر ہرماہ دو لاکھ 13ہزار روپے وصول کرتا ہے۔ پارلیمنٹ یا قائمہ کمیٹیوں اجلاس کا روزانہ چار ہزار آٹھ سو روپے الاونس ملتا ہے، انہیں اجلاس کے دوران اٹھائیس سو روپے اعزازیہ بھی ملتا ہے۔ہر رکن پارلیمنٹ اجلاس کے دنوں میں سفری الاوئنس کی مد میں دوہزار روزانہ وصول کرتا ہے۔ بزنس کلاس کا ٹکٹ، ٹرین میں سکنڈ کلاس کا ٹکٹ اور بائی روڈ سفر پر دس روپے فی کلو میٹر کے حساب سے پیسے ملتے ہیں، ہر رکن پارلیمنٹ سالانہ مفت سفر سہولت کی مد میں تین لاکھ روپے کے ووچرز وصول کرتا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کوگریڈ بائیس کے برابر میڈیکل سہولیات بھی ملتی ہیں۔
ارکان پارلیمنٹ کو ماہانہ ڈیڑھ لاکھ الاؤنسز ملاکر 2 لاکھ 13 ہزار ملتے ہیں








