اسلام آباد(سپورٹس دیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز طبیعت ناساز ہونے کے باعث فیلڈنگ کے لیے میدان میں نہ آئے۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرے روز کا کھیل جاری ہے اور انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں بیٹنگ کر رہی ہے۔
کھیل کے دوسرے روز پاکستان کے کپتان بابر اعظم طبیعت ناساز ہونے کے باعث فیلڈنگ کے لیے میدان میں نہ آئے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بابر بیٹھ کر تھوڑا آرام کیا اور 14 اوورز کے کھیل کے بعد فیلڈنگ کے لیے میدان میں واپس آئے۔









