بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  بائیڈن کے بیٹے نے ماسکو کے میئر کی اہلیہ سے 35 لاکھ ڈالر لیے، ٹرمپ کا الزام

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوتن سے کہا ہے کہ وہ جو بائیڈن کے بیٹے کے غیر قانونی عمل سے متعلق معلومات فراہم کریں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں الزام عائد کیا کہ روسی دارالحکومت ماسکو کے میئر کی اہلیہ نے صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیدن کو 35 لاکھ ڈالر دیے تھے۔ ریپبلکن جماعت سے تعلق رکھنے والے سابق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑی رقم ہے اور صدر ولادیمیر پیوتن کو اس کا علم ہوگا اور انہیں یہ معلومات جاری کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر وہی الزامات دہرانا شروع کر دیے ہیں جو وہ سال 2020 کی صدارتی مہم کے دوران اپنے سیاسی حریفوں پر عائد کرتے تھے تاہم اس حوالے سے وہ کبھی بھی کوئی ثبوت نہیں فراہم کر سکے۔ سابق صدر اس سے پہلے بھی یہ الزام عائد کرتے آئے ہیں کہ صدر جو بائیڈن سے سیاسی فائدے حاصل کرنے کی غرض سے ہنٹر بائیڈن نے ماسکو کے میئر یوری لژکوف کی اہلیہ ایلینہ بتورینا سے رقم لی تھی۔