پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کیلئے 17 سال میں پہلی مرتبہ پاکستان کے دورے پر آئی بارمی آرمی بھی ملتان کے سوہن حلوے کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکی۔
ٹیسٹ میچز کے لیے انگلش کرکٹ شائقین کی نمائندگی کرنے والی مشہور تنظیم بارمی آرمی پاکستان میں موجود ہے اور بارمی آرمی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
We had to try Multan’s famous ‘Sohan halwa’ before we left 😍 pic.twitter.com/BTZBCiyPLu
— England's Barmy Army 🏴🎺 (@TheBarmyArmy) December 14, 2022
ویڈیو میں بارمی آرمی کے ممبر کو سوہن حلوہ کھاتے اور اس کی تعریف کرتے دیکھا جا سکتا ہے، بارمی آرمی کے رکن کا سوہن حلوہ کھاتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ یہ بہت لذیذ ہے اور اس میں غذائیت کے تمام اجزا موجود ہیں۔
ویڈیو مں سوہن حلوے کی غذائیت کے حوالے سے بتانے والے شخص سے بارمی آرمی ممبر کو ہنسی مذاق کرتے بھی دیکھا گیا۔









