بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ ہاؤس میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس، 196 ارکان اسمبلی کی شرکت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہواجس میں 196 ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہاؤس میں تحریک انصاف کے 22 ارکان بھی موجود تھے ۔اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں اپوزیشن قائدین کا اجلاس ہواجس میں تحریک انصاف کےمنحرف اراکین بھی شریک ہوئے اور وہاں موجود ارکان قومی اسمبلی کی تعداد مجموعی طور پر 196 تھی۔اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میں عامر لیاقت حسین بھی شریک ہوئے ۔