بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فوادچودھری کے کزن فرخ الطاف بھی اپوزیشن سے جا ملے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کے کزن فرخ الطاف اور جویریہ ظفر بھی اپوزیشن کے ساتھ مل گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق فرخ الطاف اور جویریہ ظفرسندھ ہاوس میں متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں شریک ہوئے ہیں ،اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت بھی اپوزیشن سے جاملے ہیں جب کہ حکمراں جماعت کے مزیدتین ایم این اے بھی اڑان بھرنے والے ہیں۔