بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیفا ورلڈکپ فائنل: فرانس کے ایمباپے نے 2 منٹ میں 2 گول کر کے ارجنٹینا کی برتری ختم کر دی

قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔
ورلڈ کپ کے فائنل میں پہلے ہاف میں ہی ارجنٹینا نے فرانس کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل کرلی تھی۔
ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول لیونل میسی نے 23 ویں منٹ میں پینالٹی پرکیا جبکہ دوسرا گول ڈی ماریہ نے 36 ویں منٹ میں کیا۔
تاہم دوسرے ہاف میں فرانس کے ایمباپے نے 2 منٹ میں دو گول کرکے میچ میں ارجنٹینا کی برتری ختم کردی۔