بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عثمان بزدارکا استعفیٰ گورنرپنجاب کو موصول،کل منظوری متوقع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب چودھری سرورکو وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ موصول ہوگیا۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے دوروزقبل وزیراعظم عمران خان کو اپنااستعفیٰ پیش کیا تھا ۔نجی ٹی وی کے مطابق استعفیٰ منظوری کے لئے گورنرپنجاب کو بھجوایاگیاہے جو انہیں موصول ہوگیاہے۔گورنر کی طرف سے استعفیٰ کل منظورکئے جانے کاامکان ہے۔گورنر استعفیٰ منظورکرکے اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کریں گے جس بعد اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے نئے قائدایوان کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔