بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اومان میں کان منہدم ہونے سے 7پاکستانی جاں بحق،4 لاپتہ

مسقط (مانیٹرنگ ڈیسک )اومان میں پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ دارالحکومت مسقط سے 260 میل جنوب مغرب میں واقع ابری میں ایک کان منہدم ہونے سے سات پاکستانی جاں بحق اور چار لاپتا ہوگئے ہیں۔ بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانہ تلاش اور ریسکیو کے آپریشن میں میزبان حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ اومانی حکام نے تلاش اور ریسکیو کے آپریشن کے لیے بھاری مشینری، جدید ترین کیمرے اور سراغ رساں کتوں کو جائے حادثہ پر پہنچا دیا ہے۔ ماہر ارضیات بھی امدادی کاموں میں تکنیکی مدد فراہم کر رہے ہیں۔ سائٹ پر کام روک دیا گیا ہے اور کمپنی نے تمام کارکنوں کو کھانا اور رہائش فراہم کی ہے جن میں سے 140 پاکستانی ہیں۔ حادثے میں ایک پاکستانی زخمی ہوا ہے جو ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سفارت خانے کے دو افسران نے ابری کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں اور کارکنوں سے ملاقات کی۔ سفارت خانے نے بھی مکمل تعاون کی پیش کش کی ہے اور لاشوں کی جلد سے جلد وطن واپسی کی یقین دہانی کرائی ہے۔