لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے ن لیگ کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی مولانا غیاث الدین،فیصل نیازی اور اشرف انصاری نے ملاقات کی اور انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ن لیگی ارکان نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کے 16ارکان پرویزالٰہی کی حمایت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں پرویزالٰہی پر اعتماد ہے اور ان کے ساتھ چلیں گے۔دریں اثنا تحریک انصاف کے رکن یونس انصاری بھی پرویزالٰہی سے ملے ۔
ن لیگ کے تین ایم پی ایز نے پرویزالٰہی کی حمایت کردی








