بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکہ وزیراعظم عمران خان کو قتل کراسکتا ہے، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے،انہیں قتل کرنے کی سازش کی جار ہی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو قتل کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور انہیں کئی بار کہا کہ جلسے مں بلٹ پروف شیشہ لگوائیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا جب میری موت لکھی ہوگی چلا جاؤں گا۔اس سوال پر کہ کیا قتل والی بات مراسلے میں لکھی ہے ؟فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ قتل والی بات مراسلے سے جڑی ہوئی ہے، صرف ایک مراسلہ نہیں ہے۔دوسری جانب سینئر صحافی سرل المیڈا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیصل واوڈا کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ امریکہ عمران خان کو قتل کرانے کی کوشش کرسکتا ہے۔

https://twitter.com/cyalm/status/1509187887790710788