دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )دبئی ایکسپو 2022 میں پاکستانی پویلین نے بہترین بیرونی ڈیزائن کا ایوارڈ جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق دبئی ایکسپو 2022 میں پاکستانی پویلین نے بہترین بیرونی ڈیزائن کے لیے ’برج سی ای او‘ ایوارڈ جیت لیا۔دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین راشد رانا نے ڈیزائن کیا تھا۔ ڈیزائنر راشد رانا کو ملک کے تیسرے بڑے سول ایوارڈ ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
دبئی ایکسپو، پاکستانی پویلین نے’ ’برج سی ای او‘‘ ایوارڈ جیت لیا








