دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بٹ کوائن کا بطور کرنسی استعمال وسعت اختیار کرتا جا رہا ہے، جلد سکول فیسوں کی ادائیگی بھی اس ڈیجیٹل کرنسی میں ہونے لگے گی۔متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے ایک اسکول نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ایتھریم اور بٹ کوائن جیسی ڈیجیٹل کرنسیوں میں فیس وصولی کے آپشن پر غور شروع کر دیا ہے۔ خلیجی میڈیا کے مطابق سٹیزنز اسکول کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دبئی کی جانب سے کرپٹو اثاثوں کے لیے کی گئی قانون سازی کے بعد ہم والدین کو بٹ کوائن اور ایتھریم کی شکل میں فیس ادا کرنے کی سہولت فراہم کرنے پر سوچ رہے ہیں۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق کرپٹوکرنسیوں کی وصولی کے لیے حکومت کی جانب سے متعین کردہ طریقہ کار اور پلیٹ فارم کو استعمال کیا جائے گا، یہ پلیٹ فارم ڈیجیٹل کرنسی کو خود کار طریقے سے درہم میں تبدیل کر دیتا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں سکول فیس بٹ کوائن میں
