نئی دہلی(ممتازرپورٹ) بھارتی پارلیمنٹ کے کانگریسی رکن جسبیر سنگھ گل نے مودی سرکار کو ملک میں شادیوں سے متعلق پاکستان جیسے قوانین نافذ کا مشورہ دے دیا۔بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے جسبیر سنگھ گل نے کہا کہ بھارت میں شادیوں کے موقع پر لوگوں کو غیر ضروری اخراجات سے بچانے کےلئے مہمانوں اور کھانوں میں کمی کے حوالے سے ایسے قوانین لائے جائیں جیسے پاکستان اور افغانستان میں ہیں۔انہوں نے شادیوں میں کھانوں پر بھاری اخراجات کرنے اور بڑی تعداد میں مہمانوں کو بلانے کو سماجی برائی قراردیا ۔
شادیوں سے متعلق پاکستان جیسے قوانین بنائے جائیں ،بھارتی رکن پارلیمنٹ
