بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پہلی پاکستانی دلہن جس نے اپنے شوہر کو “گود لے لیا”، انٹرنیٹ پر طوفان آگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جوڑے شادی کو یادگار بنانے کیلئے ایک لمبی فہرست تیار کرتے ہیں لیکن پاکستانی دلہن نے اپنے دولہے کو باہوں میں اٹھا کر نہ صرف سب کو حیران کیا بلکہ تمام راویات کو ہی توڑ ڈالا ۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں دو شادی کی تقریبات کے ویڈیوز اور فوٹو شوٹ وائرل ہوئے جن میں سے ایک میں ساس اپنے داماد کو بندوق تحفے میں دیتے تو دوسری شادی میں ایک دولہے اپنی نئی نویلی دلہن کو گدھے کا بچہ تحفے میں دیتاہے لیکن اس نئی ویڈیو میں نوجوان لڑکی نے تو ہر کسی کو حیران ہی کر دیاہے ۔

نئے شادی شدہ جوڑے کا فوٹو شوٹ اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں جوڑا ممکنہ طور پر اپنے ریسپشن کی تقریب کیلئے ہال میں داخل ہوتاہے اور اس موقع پر دلہن اپنے شوہر کو باہوں میں اٹھا لیتی ہے اور دونوں ایک دوسرے کی طرف دیکھتے ہوئے شدید ہنستے ہیں اور یہ لمحات ویڈیو کی صورت میں عکسبند ہو جاتے ہیں ۔

یہ ویڈیو عبدالصمد ضیاءنامی فوٹو گرافر کی جانب سے شیئر کی گئی ہے اور جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیوی اپنی محبت کو باہوں میں اٹھائے کھڑی ہے ۔اس ویڈیو پر نہایت ہی دلچسپ تبصرے بھی پڑھنے کو مل رہے جو کہ یقینا آپ کو بھی مسکرانے پر مجبور کر دیں گے ۔