اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کے لئے 14رکنی کمیٹی قائم کردی۔کمیٹی کی سربراہی سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سربراہی کریں گے،کمیٹی کے ارکان میں شکیل شیخ ،گل زادہ،ہارون رشید،ثنامیر ،محمدکاکڑ، تنویراحمد، گل زادہ ،نعمان بٹ، ایزید سید،،شاہدآفریدی ودیگرشامل ہیں،کمیٹی 120 دن تک پی سی بی کے معاملات چلائے گی ، کمیٹی کے نام وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کئے جائیں گے اور کمیٹی کے قیام کی حتمی منظوری کابینہ دے گی۔
وزیراعظم نے پی سی بی کے معاملات چلانے کے لئے 14رکنی کمیٹی قائم کردی








