کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے گھر ساتھی کرکٹرز کے لیے ایک دعوت کا اہتمام کیا جس میں کپتان بابراعظم شریک نہیں ہو سکے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرفراز احمد کی جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنے گھر کھانے پر مدعو کیا گیا جس میں اظہر علی ، محمد رضوان اور حسن علی سمیت کئی کھلاڑی شریک ہوئے تاہم کپتان بابراعظم نجی مصروفیات کی وجہ سے شریک نہ ہوسکے۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بابر اعظم نے عشائیے سے قبل لاہور میں مصروفیات رکھی ہوئی تھیں۔رپورٹس کے مطابق عشائیے میں کھلاڑیوں کی تواضع مختلف قسم کے کھانوں سے کی گئی جب کہ عشائیے سے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

ٹوئٹر پر محمد رضوان کی جانب سے سرفراز کے بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔رضوان نے اپنی ٹوئٹ میں سرفراز کے گھر دعوت پر ان کے کھانوں اور مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا، اورعبداللہ کیلئے لکھا کہ ایک اور نوجوان چیمپئن سٹار تیار ہے۔
Aameen Thanks jani for coming Allah bless u @iMRizwanPak 😍 https://t.co/aE1u0FEsQ7
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) December 21, 2022









