پشاور:ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انٹر حلقہ خواتین گیمز2022 ‘ مردان زون کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ‘کرکٹ کا ایونٹ صوابی نے جبکہ بیڈمنٹن کی ٹرافی مرادن کی ٹیم نے اپنے نام کرلی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی ساجدہ حنیف نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے‘ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس فیمیل گیمز رشیدہ غزنوی،ریجنل سپورٹس آفیسر نعمت اللہ،ڈپٹی ڈائریکٹر سید جعفر شاہ،ڈائریکر سپورٹس مردان بورڈ مس آسیہ، آر ایس آو صوابی طارق خان‘ ڈی ایس او مردان ابضار خان اور بشریٰ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں،کرکٹ کا فائنل میچ صوابی اور مردان کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں صوابی کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری اوور میں نو وکٹوں سے فتح حاصل کرلی ‘ مردان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 59 رنز بنائے جس کے جواب میں صوابی کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر مقررہ ٹارگٹ حاصل کرلیا جس میں تہزیب کی 38 رنز کی شاندار بیٹنگ شامل تھی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں، بیڈمنٹن ایونٹ کے فائنل میچ میں مردان کی ٹیم نے صوابی کو 0-3 سے شکست دے کر چیمپئن کا اعزاز حاصل کرلیا،واضح رہے کہ انٹر حلقہ خواتین گیمز کے سلسلے میں صوبے کو چار زونز میں تقسیم کیا گیا ہے تاہم مردان زون کے مقابلے اختتام پزیر ہوگئے، دوسرے مرحلے میں ہر زون سے جیتی ہوئی ٹیمیں صوبائی سطح کے مقابلوں میں مد مقابل ہوں گی۔
انٹر حلقہ ویمنز گیمزمردان ریجن اختتام پذیر ہوگئیں








