کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے اور آج پھر روپے کی قدر میں مزید کمی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک اور دن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی امریکی ڈالر کی اونچی اڑان رہی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 84 پیسے کا مزید اضافہ ہوا۔روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح 183 روپے 48 پیسے پر بند ہوا۔گزشتہ روز انٹ ربینک میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہو کر 182 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
