لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ قومی مجرم کو کسی صورت این آراو نہیں ملے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے کہا کہ اگر عمران کی حکومت کا خاتمہ بین الاقوامی سازش ہے تو وہ اپوزیشن سے این آر او مانگ کر خود اپنے خلاف سازش میں کیوں شریک ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران کے ڈرامے ان جرائم کا خوف ہے جو اس کے اقتدار کے بعد سامنے آنے ہیں، ایک قومی مجرم کو کسی صورت این آراو نہیں ملے گا۔
اگر عمران کی حکومت کا خاتمہ بین الاقوامی سازش ہے تو عمران اپوزیشن سے NRO مانگ کر خود اپنے خلاف سازش میں کیوں شریک ہو رہا ہے؟ عمران کے ڈرامے ان جرائم کا خوف ہےجو اس کے اقتدار کے بعد سامنے آنے ہیں-
ایک قومی مجرم کو کسی صورت NRO نہیں ملے گا انشاءاللّہ!— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 31, 2022









