بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈھاکا ٹیسٹ، کوہلی میزبان کھلاڑیوں سے الجھ پڑے

کراچی (نیوز ڈیسک) میرپور ڈھاکا میں بھارت کو مسلسل دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے لئے100 رنز کی جبکہ بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں کی ضرورت ہے۔

ہفتے کو دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارت نے دوسری اننگز میں چار وکٹ پر 45 رنز بنائے تھے۔

کپتان کے ایل راہول اور ویرات کوہلی بھی پویلین لوٹ چکے ہیں۔مہدی حسن میراز نے تین وکٹ حاصل کئے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں231 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور بھارت کو جیت کے لئے 145رنز کا ہدف ملا تھا۔

ویرات کوہلی بنگلہ دیش کے خلاف میرپور ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں صرف ایک رن پر آؤٹ ہونے کے بعد بنگلادیشی کھلاڑیوں سے الجھ پڑے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی فارم کا غصہ ویرات کوہلی نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں پر نکالنے کی کوشش کی۔