اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) انگینڈ کے جارح مزاج بیٹر ہیری بروک انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) 2023 کے لیے 13 کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپے (36 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کی نیلامی پر جذباتی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ہیری بروک کو انڈین فرنچائز سن رائزر حیدرآباد نے 13 کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپوں میں خریدا ہے، سوشل میڈیا پر ہیری بروک کی جانب سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فرنچائز کا شکریہ ادا کیا گیا۔
Brook-ing Bad with our first buy. 🔥
Harry Brook is a RISER. 🧡#BackToUppal #OrangeArmy #TATAIPLAuction pic.twitter.com/L8EW45zQvL
— SunRisers Hyderabad (@SunRisers) December 23, 2022
ویڈیو میں ہیری بروک کا آئی پی ایل میں ڈیبیو سے متعلق کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا میں کیا ردعمل دوں، میرے پاس الفاظ ختم ہوگئے ہیں، میں اپنی فیملی کے ساتھ ناشتہ کر رہا تھا جب آئی پی ایل کی فرنچائز سن رائزر حیدرآباد نے مجھے نیلامی کے دوران منتخب کیا تو دادی یہ سن کر رو پڑیں۔
💟𝑃𝑜𝑠𝑠𝑖𝑏𝑙𝑦 the cutest thing you'll hear today, an exclusive reaction from Harry Brook (and his grandmother!) 😀 #TATAIPLAuctionOnJioCinema https://t.co/errh24jtw2 pic.twitter.com/w3x3qhRn61
— JioCinema (@JioCinema) December 23, 2022
بروک اس نیلامی میں سن رائز حیدرآباد کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں اور انہیں آل راؤنڈر سیم کرن (18 کروڑ 25 لاکھ ) اور بین اسٹوکس (16 کروڑ 25 لاکھ ) کے بعد انگلش کرکٹرز میں تیسری سب سے زیادہ بولی ملی۔
یاد رہے کہ پاکستان کے حال ہی میں کھیلی گئی 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ہیری بروک نے 3 سنچریاں اسکور کی تھیں۔









