بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہواہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 36 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 226 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے بعد شاندار تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، شیئر ز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 39 ہزار 669 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 637 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے اور انڈیکس 40 ہزار 306 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔