لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف ہفتے کو اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔
حارث رؤف کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا، جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی، بعد ازاں حارث رؤف نے بیگم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے صارفین کو خبردار کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میری بیگم مزنا مسعود ملک سوشل میڈیا پر نہیں ہیں، ان کا کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی آفیشل اکاؤنٹ موجود نہیں ہے، کسی بھی دھوکے سے محتاط رہیں ۔
Hello everyone, I just want to make it clear that my wife, Muzna Masood Malik, is not on any social media platforms. She does not have an official account. Please be cautious of any scams. Thank you so much for all of your prayers and good wishes.
— Haris Rauf (@HarisRauf14) December 25, 2022
ساتھ ہی انہوں نے شادی کی مبارکباد دینے پر فینز کا شکریہ بھی ادا کیا۔









