پشاور(ضیاالاسلام ) خیبر پختونخوا ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم قائد کی مناسبت سے منعقدہ چیمپئن شپ میں پشاور کی ٹیم نے پہلی،ملاکنڈ ڈویڑن کی ٹیم نے دوسری جبکہ ہزارہ کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی،پشاور سپورٹس کمپلیکس میں گزشتہ روز منعقدہ چیمپئن شپ کی مختلف کیٹگریز میں صوبہ بھر سے 80 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی ‘ اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی سیکرٹری جنرل ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا شیراز محمد اور خواتین ویٹ لفٹنگ کھلاڑی گلشن تھیں جنہوں نے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے۔
یوم قائد‘پشاور میں ویٹ لفٹنگ مقابلوں کا انعقاد








