بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا کے ٹینس کھلاڑی ملک و قوم کیلئے بڑے اعزاز جیتیں گے‘سید عاقل شاہ

پشاور (ضیاء الاسلام)سابق صوبائی وزیر کھیل و صدرخیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن سید عاقل شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صوبے کے کھلاڑیوں کو مناسب ٹریننگ دی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہمارے صوبے کے کھلاڑی نہ صرف اپنے صوبے بلکہ بیرون ملک اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قیوم سپورٹس کمپلیکس ٹینس کورٹ حاجی ملک عمرخطاب خلیل میموریل کے پی جونئیر ٹینس اکیڈمی کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرخیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمرایاز ، ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے سیکرٹری شیراز محمد کوچز شہریار ، رومان اور نعمان سمیت ٹینس کے جونئیر اور سینئر کھلاڑی بھی موجود تھے۔ سید عاقل شاہ نے کہا کہ ہمارے صوبے کے کھلاڑیوں نے ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کرکٹ سمیت تمام ریکٹ گیمز میں صوبہ خیبر پختونخوا کے کھلاڑی لیڈ کررہے ہیں انہوں نے ٹینس کے عہدیداروں کر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت کم عمر کھلاڑیو ں کو مفت سامان اور ٹریننگ فراہم کررہے ہیں اسی جذبے کے تحت تمام ایسوسی ایشن کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گی تو آنے والے وقتوں میں ہما را صوبہ ٹاپ پر ہوگا۔یاد رہے کہ حاجی ملک عمرخطاب خلیل میموریل کے پی جونئیر ٹینس اکیڈمی کا آغاز تین نومبر 2022کو ہوا جو ایک سال تک جاری رہے گی‘ اکیڈمی میں کم سن کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی جارہی ہے جس میں بچے اور بچیاں شامل ہیں ٹریننگ کے دوران نوعمر کھلاڑیوں کو ٹینس بال ، ٹینس گرپ ، ٹینس گٹ مفت فراہم کئے جاتے ہیں‘ سپورٹس بورڈ کے کوچزشہریار ، نعمان اور رومان گل ٹریننگ دے رہے ہیں‘ ٹریننگ حاصل کرنے والے بچوں میں زین ، ریان ، جنید ، انیس احمد ، عزیز ، ارسلان ، سالار ، فیضان ، عبداللہ ، شہریار ، اور ملائیکہ سمیت دیگر میل اور فیمل کھلاڑی شامل ہیں یاد رہے کہ اس کیمپ کو اعجاز احمد انٹرنیشنل ٹینس پلییئز مقیم کینیڈا اور انٹرنیشنل ٹینس پلیئر کاشان عمر مقیم نیویارک اس کیمپ کو سپانسر کررہے ہیں