اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک سے قبل ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 234 روپے سے بڑھ کر 247 روپے کلو ہو گئی جب کہ اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے 13 روپے فی کلو اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر میں 157روپے اور کمرشل سلنڈر میں 606روپے اضافہ ہوگیا۔ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 158 روپے اضافے سے 2758 روپے سے بڑھ کر 2916 روپے ہو گیا جب کہ ایل پی جی کا کمرشل سلنڈر 590 روپے اضافے سے 10623 روپے سے بڑھ کر 11213 روپے کا ہو گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔
ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ








