نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) شادی ہال کے باہر گانے پر ڈانس کرنے والے فوڈ ڈیلیوری بوائے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بھارت میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری سروس کا ڈیلیوری بوائے ایک شادی ہال کے قریب ڈیلیوری دینے گیا تو ہال سے آتی گانے کی آواز سن کر خود پر قابو نہ رکھ سکا اور ڈانس شروع کردیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شادی ہال کے اندر گانے پر مہمانوں اورباہر ڈلیوری بوائے کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
#Delivery man dances on song 'Sapne mein milti hai' outside wedding hall; Netizens call 'Enjoying the moment' #Viral #zomato #viral pic.twitter.com/IJl6yKhbIq
— Zee News English (@ZeeNewsEnglish) December 27, 2022
سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر تبصروں میں کہا کہ انسان خوش ہونا اور انجوائے کرنا چاہے تو سخت حالات بھی اسے روک نہیں سکتے۔ بہت سے صارفین نے ڈیلیوری بوائے کے جذبے اور ہمت کی تعریف بھی کی۔









