لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم میں واپسی کیلئے جلدبازی نہیں کرنا چاہتا اور شادی کی تیاری اچھی چل رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں شاہین آفریدی کا کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں واپسی ابھی مشکل ہے، جلدبازی نہیں کرنا چاہتا، یہ نہ ہوکہ ایک دو میچ کےبعد پھران فٹ ہوجاؤں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کیلئے تیاری کررہے ہیں، ابھی 40 دن ہیں، پی ایس ایل میں ایکشن میں دکھائی دوں گا۔
خیال رہے کہ شاہین آفریدی کی شادی سابق کرکٹر و عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی سے ہونی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت دونوں خاندان شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، شاہین آفریدی 3 فروری 2023کو سپر اسٹار شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا ء آفریدی کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو رہے ہیں۔
ٹیم میں واپسی کیلئے جلدبازی نہیں کرنا چاہتا، شادی کی تیاری اچھی جا رہی ہے: شاہین آفریدی








