اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مرکزی سیکرٹری جنرل و وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کو بھاری کامیابی ملی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اینے بیان میں اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قوم اپنے غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے، اب فیصلہ عدم اعتماد تحریک کا نہیں ہونا۔
خیبر پختون خواہ کے الیکشن میں تحریک انصاف کی بھاری کامیابی نے ثابت کردیا کے قوم اپنے غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے. اب فیصلہ عدم اعتماد تحریک کا نہیں ہونا . اب فیصلہ یہ ہونا ہے کے پاکستان کے عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے یا چند ضمیر فروش سیاست دان اور ان کے بیرونی آقا
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 1, 2022
وفاقی وزیر نے کہا کہ اب فیصلہ یہ ہونا ہے کہ عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے یا چند ضمیر فروش سیاست دان یا ان کے بیرونی آقا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا میں ہوئے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں نتائج سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، اکثر مقامات پر پی ٹی آئی کے امیدوار آگے ہیں۔








